ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تیس سالوں تک کی ملک کی خدمت ،عدالت نے بھی بتایا ہندوستانی ، پھربھی اجمل حق کو ملا ’غیر ملکی‘ ہونے کا نوٹس

تیس سالوں تک کی ملک کی خدمت ،عدالت نے بھی بتایا ہندوستانی ، پھربھی اجمل حق کو ملا ’غیر ملکی‘ ہونے کا نوٹس

Tue, 31 Jul 2018 00:04:55    S.O. News Service

ؓنئی دہلی،30جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) فوج میں 30سالوں تک اپنی خدمات انجام دینے کے بعد اب ایک سابق فوجی افسر سے اس کے ہندوستانی شہری ہونے کا ثبوت مانگا جارہا ہے۔ آسام کے رہنے والے محمد اجمل حق جو نیئرکمیشنڈافسر ( جے سی او ) کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہیں مشتبہ ’غیر ملکی‘ہونے کے تحت ایک نوٹس ملا ۔ نوٹس میں اجمل حق سے ان کی ہندوستانی شہریت کے بارے میں معلومات اور دستاویزات مانگے گئے ہیں ۔

لوکل ٹربیونل نے محمد اجمل حق کو دستاویزات کے ساتھ 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اجمل حق 1971 میں مناسب دستاویزات کے بغیر ہی ہندوستان میں داخل ہوئے تھے۔

اس سلسلہ میں محمد اجمل کا کہنا ہے کہ میں نے 30 سالوں تک ہندوستانی فوج میں اپنی خدمات انجام دیں۔ 2012 میں بھی مجھے "مشتبہ غیر ملکی "بتاتے ہوئے نوٹس دیا گیا تھا ، اس وقت میں نے سبھی دستاویزات جمع کرادئے تھے ۔ عدالت نے مجھے ہندوستانی شہری بھی اعلان کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اب دوبارہ مجھے ایک اور نوٹس بھیجا گیا ہے ۔ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ جب پہلے میں سبھی دستاویزات جمع کر چکا ہوں اور عدالت نے بھی مجھے ہندوستانی شہری اعلان کردیا ہے ، تو پھر بار بار ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ ۔ اجمل نے کہا کہ انہوں نے صدر جمہوریہ ، وزیر اعظم اور وزات داخلہ سے اس معاملہ کو پوری طرح سے سلجھانے کی گزارش کی ہے۔


Share: